کورونا وائرس؛ آزاد کشمیر میں بھی مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی

مظفر آباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آزاد کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے تین ہفتوں میں نماز جمعہ سمیت پانچ نمازیں گھروں میں ادا کی جائیں، ڈپٹی کمشنر بدرمنیر کا کہنا ہے کہ مساجد میں امام، موذن اور خادم با جماعت نماز ادا کریں گے جب کہ علماء کرام اور محکمہ صحت عامہ کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدرمنیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے سختی سے عمل کیا جائے گا لہذا شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں میں نماز کی ادائیگی ممکن بنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرسندھ حکومت نے بھی مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگائی ہے جس کے تحت مساجد میں صرف 3سے 5 افراد نماز اورجمعہ ادا کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں