کوٹلہ کے 60 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہےحکومت کوٹلہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔خورشید عباسی

پٹہکہ(سٹیٹ ویوز)ایم ڈی کشمیر مارکیٹنگ و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ خورشید احمد عباسی کی طرف سے حلقہ کوٹلہ کی تمام یونین کونسلز اور ٹاون پٹہکہ بازار میں مفت ماسک، سینیٹائزر، گلوز اور کرونا وائرس سے آگاہی کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

اس دوران انہوں نے تمام تاجروں۔ چوکی پولیس پٹہکہ کے جوانوں، میونسپل کمیٹی پٹہکہ کے عملہ ،انتظامیہ تحصیل پٹہکہ کے عملہ میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیےسینیٹازر،گلوز،ماسک تقسیم کیے اس دوران خورشید عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ،ایڈمنسٹریٹر پٹہکہ، تحصیلدار پٹہکہ اور چوکی پولیس پٹہکہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد عباسی نے کہا کہ کوٹلہ ویلی میں 60 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں لاک ڈاون کے دوران ان کا گزارہ بہت مشکل ہے حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے میں نے اپنی کمپنی کے ویلفیئر فنڈ سے کشمیر اینٹی کرونا ٹاسک فورس قائم کی۔

آزاد کشمیر بالخصوص کوٹلہ میں امدادی سرگرمیاں اور آگاہی مہم جاری ہے کوشش کر رہے ہیں فوڈ پروگرام بھی لے کر آئیں حکومت کو اپنی زمہ داریاں پوری کرنی چاہیے اور پسے ہوئے اور بے روزگار خاندانوں کی کفالت کرنی چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں