سردارتنویر الیاس نے تعمیراتی صنعت کی بحالی کو نیک شگون قرار دیدیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز/سٹاف رپورٹر ) چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ و تجارت سردار تنویر الیاس خان نے موجودہ وباء اور ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مدبرانہ سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وبائی مرض کو جلد یا کچھ تاخیر سے ختم ھونا ھے جو زیادہ طوالت نہیں پکڑ سکتی مگر ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کوئی فوری راہ نکالی جائے تاکہ اس وباء کے بعد بڑے معاشی بحران اور بے روز گاری سے بچا جا سکے جس سے سنبھلنا ھم جیسے ممالک کیلئے انتہائی کٹھن ھوگا-

انہوں نے کہا کہ اس کا فوری حل تعمیراتی صنعت کو متحرک کرنا ہے جس سے براہ راست چالیس صنعتیں وابستہ ھیں ,جس میں سریا،سیمنٹ ،اینٹ ،ریت ،بجری ، شیشہ ، سینٹیٹری ، بجلی کا سامان ، پی وی سی پائیپ اور اسکے علاوہ بھی صنعتوں میں تحریک پیدا ھوگی۔ ملک میں مکانات کی شدید قلت ھے اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ لوگ دھیاڑی دار ہیں جنکے خاندان انکی زیر کفالت ھیں اور جو اس وبا سے شدید متاثر ہونگے۔ ملک میں افرا تفری کی صورت پیدا ھو سکتی ھے۔ملک کو جہاں افراتفری سے بچانے کی ضرورت کو ہر دور اندیش حکمران محسوس کرتا ھے وہاں قوم ،قومی اداروں کو یکجا رکھنے اور معیشت کی بروقت تشخیص کو اولیت دیتا ھے جس کیلئے فوری اور ضروری طور پر تعمیراتی صنعت کو متحرک کرنا وزیر اعظم کی دود اندیشی کا مظہر ھے۔صنعت کار ،بلڈرز اور دھاڑی دار ورکر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ھے۔قوم محسوس کرنے لگی ھے کہ وقتی شعبدہ بازی اور سستی شہرت کی بجائے عمران خان قوم اور قومی معیشت کو مثبت سمعت کی طرف لے جانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں