‘مچھلی لے کر چکن بنا دی’، شرمیلا فاروقی کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کورونا وائرس کی عالمی وبا کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں کہیں لاک ڈاؤن تو کہیں کرفیو نافذ ہے۔

اس صورتحال میں تمام لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور اپنی بوریت کو ختم کرنےکے لیے نئی نئی مصروفیات ڈھونڈ رہے ہیں، کوئی گھر کی صفائیاں کر رہا ہے تو کوئی طرح طرح کے کھانے بنا رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما و سابق رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے کچن میں کھانا پکانے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پین فرائڈ چکن فلے وتھ لیمن بٹر ساس تیار کر رہی ہیں اور وہ یہ ڈش ‘ریڈ اسنائپر’ سے بنارہی ہیں جو کہ دراصل مچھلی کی ایک قسم ہے۔

اپنی ویڈیو کے آغاز میں شرمیلا نے کہا کہ انہوں نے چکن فلے لے کر اس کی دم کاٹ لی ہے۔ چکن کی ڈش مچھلی کی مدد سے بنانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی پی پی رہنما کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں