ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹد کے کردار کی تعریف ملکر صورتحال کا مقابلہ کرنے پر اتفاق

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) ایم۔ڈی کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ خورشید احمد عباسی کی ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹد کے کردار اور کشمیر اینٹی کرونا ٹاسک فورس کی آگہی مہم اور سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کشمیر مارکیٹنگ نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹد نے کشمیر اینٹی کرونا ٹاسک فورس کے رضاکاروں کے ذریعے قرنطنیہ سنٹر مظفرآباد، ڈی آفس، کمشنر آفس، پریس کلب، اخبارات کے دفاتر، عدالتوں اور پولیس کے دفاتر، پولیس ناکوں، پولیس تھانوں، ہسپتالوں اور بی. ایچ. یوز. ہیلتھ ورکرز، بازاروں. رضاکاروں،پیٹرول پمپوں، مہاجر کیمپ، کچی آبادیوں، مختلف دہی علاقوں اور بالخصوص حلقہ کوٹلہ کی تمام یونین کونسلز اور ٹاون پٹکہ بازار میں مفت ماسک، سینیٹائزرز،پروٹیکشن گاون،گلوز،پمفلٹ اور حفاظتی کٹس تقسیم کئے۔

خورشید عباسی نے بتایا کہ ابھی تک 25 ہزار ماسک، 5 ہزار سینیٹائزرز اور 2 ہزار گلوز، 50 ہزار پمفلٹ اور 800 حفاظتی کٹس عطیہ کر چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹد کے ویلفیئر سے ان چیزوں کی مفت فراہمی جاری رہے گی اور مستحق افراد کے کرونا ٹیسٹ اور ٹرانسپورٹ کے لیے بھی مدد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے لاوڈ سپیکر اناوسمنٹس اور ڈور ٹو دور سوشل ڈسٹینسنگ اور کرونا سے آگہی مہم شروع کر دی جائے گی بازاروں اور دوکانوں پر سوشل ڈسٹینسنگ کے حوالے سے چارٹ آویزاں کیے جائیں گے کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹد اور کشمیر اینٹی کرونا ٹاسک فورس کی رضاکاروں کے جذبے اور حوصلے بلند ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر نے عوامی فلاح وبہبود اور امدادی سرگرمیوں کے لیے کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹد کے کردار کی تعریف کی اور اس مشکل وقت میں عوام کی ہر ممکن مدد اور باہمی اتحاد پر اتفاق کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے ایک قوم بن کر اس کا مقابلہ کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں