کورونا وبا:پیرو میں مرد وخواتین کیلئے انوکھا لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

لیما(نیوزڈیسک)پیرو میں کورونا کی وبا کے باعث ملک میں انوکھا اور غیر معمولی لاک ڈاون متعارف کرا دیا گیا ہے۔

انوکھے لاک ڈاؤن کے دوران مردوں اور عورتوں کے لیے گھروں سے نکلنے کے علیحدہ علیحدہ دن مقرر کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مارٹن وِزکرا کی حکومت نے کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں یہ نیا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے 204 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1,130,591 ہوگئی ہے اور 60,147 ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 235,891 افراد صحت یاد ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 277,522 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7,403 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں تیرہ سو سے زائد جانیں نگل گیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ 14 ہزار سے زائد ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14,681 ہوگئی ہے جبکہ 119,827 متاثر ہوئے ہیں۔

نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں