گوجرخان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 19 نئے مریض سامنے آ گئے

گوجرخان(راجہ ارشد محمود/سٹیٹ ویوز) گوجرخان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 19 نئے مریض سامنے آ گئے۔ متاثرہ افراد میں ایک ہی خاندان کے پندرہ افراد شامل ہیں۔ ضلعی حکام نے تصدیق کر دی۔

ڈی سی راولپنڈی محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سمیت ہنگامی دورے پر نواحی گاؤں قطب فیروزال پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ان اٹھارہ میں سے 4 کا تعلق یوسی تھاتھی کے علاقے پڑیاں جبکہ 15 کا تعلق یو سی کلیام کے گاؤں قطب فیروزال سے ہے جس کی رہائشی فرانس پلٹ خاتون وائرس کی تصدیق کے بعد آر آئی یو راولپنڈی میں گذشتہ چند دنوں سے زیر علاج ہے۔ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں خاتون کی سات سالہ بیٹی اور دیگر اہل خانہ شامل ہیں۔

یو سی تھاتھی کے رہائشی برطانیہ پلٹ ستاسی سالہ حاجی کرمداد کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل بے نظیر ہسپتال راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد دونوں خاندان کے اہل خانہ قرنطینہ کر دئیے گئے تھے جس کے دوران ان کے ٹیسٹ لئے گئے جن کی آج رپورٹ موصول ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں