جےکےایل ایف یورپ زون کے زیراہتمام امان اللہ خان کی چوتھی برسی پردعائیہ تقریب کاانعقاد

برسلز(سٹیٹ ویوز)جےکےایل ایف یورپ زون کے زیراہتمام،زونل سینئیرنائب صدرمشتاق پاشا کی زیرصدارت اور زونل جنرل سیکرٹری ظہیرزاہد کے زیرنظامت قائدتحریک امان اللہ خان کی چوتھی برسی کے موقع پرایک آن لائن دعائیہ تقریب کا انعقادکیاگیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ قاری صدام غفار نے کیا،اس موقع پرشرکاء نے زبردست اندازمیں قائد تحریک امان اللہ خان کی مادروطن کی وحدت کی بحالی اورغیرملکی تسلط سے مکمل آزادی کیلئے سات دہائیوں پرمشتمل طویل جدوجہداور انکی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ تحریکی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں سراہا۔اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پورے ایشیا کا امن ممکن نہیں۔تقریب میں یورپ بھرسے جے کےایل ایف کے رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے بذریعہ ویڈیولنک بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے موجودہ تحریک آزادی اورجےکےایل ایف کے بانی رہنما،امان اللہ خان کوریاست جموں کشمیر کی بحالی اورمکمل آزادی وخودمختاری کے لئے کی جانےوالی 70 سالوں پر محیط طویل جدوجہد اور خدمات پر بھرپورانداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ کشمیری عمائدین نے قائد تحریک اورشہیدکشمیر کے نامکمل مشن کی تکمیل یعنی ایک آزاد وخود مختار اور خوشحال ریاست جموں کشمیر کےقیام تک اپنی جدوجہد کو قائدانقلاب یاسین ملک کی قیادت میں جاری رکھنے کا عزم کیا۔ چیئرمین جےکےایل ایف یاسین ملک کی تہاڑجیل میں بگڑتی ہوئی صحت پرشدیدتشویش کا اظہار بھی کیاگیا اورجےکےایل ایف پرپابندی کی بھی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔

جےکےایل ایف یورپ زون کے ساتھیوں کی طرف سےقائدتحریک کی روح کے ایصال ثواب کیلئیے قرآن خوانی بھی کی گئی۔قائدتحریک امان اللہ خان اورشہداء کے درجات کی بلندی اوراورپوری دنیا میں پھیلی کوروناوائرس جیسی موزی وبا کے خاتمے کیلئیے خصوصی دعا کی گئی۔

دعائیہ تقریب میں جے کےایل ایف یورپ زون کے سینئیرنائب صدر مشتاق پاشا،زونل سیکرٹری جنرل ظہیرزاہد، زونل چیف آرگنائزرعدنان حنیف،زونل نائب صدرکاظم شاہ، زونل سیکرٹری مالیات طارق حسین، زونل آڈیٹرجنرل ڈاکٹراشتیاق، زونل ڈپٹی چیف آرگنائزرعمران بٹ، ممبران سپریم کونسل مذمل حق عادل، زاہدحسین خان،ممبران زونل ورکنگ کمیٹی لطیف ملک، الطاف حسین خان، طاہرصدیق، عبادت چوہدری، محبوب شاہ، مظہرحسین، افرازنزیر،چنگیزخان،قمرصدیق، شہبازخان،عارفین مغل،راجہ حفیظ، صدرسوئٹزرلینڈبرانچ شاہدخان، فرانس برانچ حبیب خان، سپین برانچ نعیم خان اوراٹلی برانچ محمدشمریزخان سینئیررہنماوں محمدنسیم خان، راجاسہراب، ماجدخان، افتخارحسین، ذوالقرنین حنیف،قاری صدام غفار،سجادراٹھور،امجدحسین،وقاص الطاف، نجیب ارحمان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں