دبئی، نائف اور الراس دیرہ میں لاک ڈاون کی 24گھنٹوں کی پابندی ختم کردی گئی

دبئی(سٹیٹ ویوز )شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں بحران اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی سپریم کمیٹی نے نائف اور الراس کے علاقوں میں 24گھنٹوں کی پابندی ختم کر دی ہے تفصیلات کے مطابق دبئی کے دوسرے علاقوں کی طرح نائف اور الرا س کے علاقوں کوبھی صبح6بجے سے رات10بجے تک کھلنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز نائف سے کوئی بھی کورونا کا مریض نہیں آیا تھا کمیٹی نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے وبائی مرض سے لڑنے کیلئے 24گھنٹے کام کیا ۔سپریم کمیٹی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا زور دیا اور کہا ہے کہ کم سے کم دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا اور بات چیت کو کم سے کم کرنایہ بھی زوردیا گیا ہے کہ تمام افراد اپنے گھر سے نکلتے وقت ماسک پہنیں اور وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کیلئے اپنا ہاتھ بار بار دھوئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں