جےکےایل ایف فرانس اور یورپ کے زیراہتمام سرداررشیدحسرت کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کاانعقاد

پیرس (سٹیٹ ویوز)جےکےایل ایف فرانس اور یورپ کے زیراہتمام عظیم کشمیری رہنماءجموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے عسکری شعبہ کے اولین سپریم کمانڈربابا خودمختاری سرداررشیدحسرت کی 28ویں برسی کے موقع پران کی یادمیں ایک آن لائن دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا۔جس میں سرداررشیدحسرت کی منقسم اورمقبوضہ مادروطن کی وحدت کی بحالی اورغیرملکی تسلط سے مکمل آزادی وخودمختاری کیلئیے کی جانے والی طویل جدوجہداورقربانیوں پرزبردست اندازمیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

تقریب میں ریاست جموں وکشمیرکی موجودہ تشویش ناک صورت حال اورانسانی حقوق کی پامالیوں پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اورانسانی حقوق کی علمبردارتنظیموں کی مجرمانہ خاموشی پرتشویش کا اظہارکیا گیا۔اور ریاست جموں وکشمیرسے غیرملکی افواج کے انخلاءاورمادروطن کی وحدت کی بحالی مکمل آزادی وخودمختاری اورخوشحالی تک سیاسی اورسفارتی سطح پرجدوجہدکوجاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

تقریب میں زونل سینئرنائب صدرمشتاق پاشا، زونل جنرل سیکریٹری ظہیرزاہد،زونل چیف آرگنائزرعدنان حنیف، زونل سیکرٹری مالیات طارق حسین، زونل آڈیٹرجنرل ڈاکٹراشتیاق،زونل ڈپٹی چیف آرگنائزرعمران بٹ، ممبران سپریم کونسل جےکےایل ایف مزمل حق عادل،زاہدحسین خان،صدرسوئزبرانچ شاہدخان،فرانس برانچ حبیب خان، سپین برانچ نعیم شریف، اٹلی برانچ شمریزخان،نائب صدرسپین حمیددرانی،آرگنائزرنجیب الرحمان آرگنائزربیلجئیم برانچ الطاف حسین،سیکریٹری مالیات نسیم خان،دادخان،طاہرصدیق، ذولقرنین حنیف، قاری صدام غفار،شمس ادین اورکارکنان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں