PSX-100-index-hits-all-time-high-boost

پی ایس ایکس میں منفی رجحان کیساتھ کاروباراختتام پذیر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار539 پوائنٹس پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج (منگل کو )116 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس48 ہزار539 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں9 کروڑ25 لاکھ59 ہزار 520 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو9 ارب49 کروڑ17 لاکھ99 ہزار820 روپے رہی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر374 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 122 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ،239 میں کمی اور13 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔