حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی،چیف آف آرمی سٹاف نے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی پرآرمی چیف نے ایکشن لے لیا -سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا ہے جس میں‌ان کا کہنا ہے کہ حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی ہزارہ موٹر وے چیک پوسٹ پر بدسلوکی کی ویڈیووائرل ہونے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے واقعے کا فوری سخت نوٹس لے لیااورادارہ جاتی ضابطے کی کاروائی کا آغازکروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ہزارہ موٹروے چیک پوائنٹ پر موجود پولیس کے ناکے پر ایک خاتون نے گاڑی روکے جانے پر پولیس اہلکار نازیبا رویہ اختیار کیا۔ پولیس اہلکار نے خاتون کو کہا کہ ساری گاڑیاں رکی ہوئی ہیں اور صوبیدار آکر اجازت دے سکتے ہیں جس ہر خاتوں آپے سے باہرہوگئیں اور انہوں نے کہا کہ میں کرنل کی بیوی ہوں یہ عام گاڑی نہیں ہے۔رکاوٹ ہٹاؤ ورنہ صوبیدار کی وردی اتروا دوں گی۔

خاتون نے صوبیدار کا نام لے کر نازیبہ الفاظ بھی استعمال کیے۔اس دوران پولیس اہلکار خاتون کی ویڈیو بناتا رہا۔بعدازاں خاتوں نے گاڑی سے نکل کر سڑک پر موجود رکاوٹ ہٹا کر گاڑی آگے نکلوا لی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار کہہ رہے ہیں کہ ہم یونیفارم میں ہیں اور بہت لوگ دیکھ رہے ہیں لیکن خاتون بضد تھیں کہ میں نے تعارف کروا دیا اب تمہیں بیریئر ہٹانا ہوگا، سامنے سے ہٹ جائیں ورنہ گاڑیں چڑھادوں گی۔اہلکار نے خاتوں کو کہا کہ وہ رکاوٹ ہٹا دے گا تو خاتون نے خود رکاوٹ زمین پر گرا دی اور ساتھ موجود نوجوان کو گاڑی آگے لے جانے کا کہا۔

ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹویٹر پر”کرنل کی بیوی” ٹرینڈ بھی چلنے لگا ہے۔اب معلوم ہوا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہےاور انضباطی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں