وزیراعظم آزادکشمیر نے وزیراعظم پاکستان کوبچوں سمیت کشمیر کے محاذ پر چلنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سوشل میڈیا پر مذمتی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے سابق مشیر اطلاعات آزادحکومت اور سینئرصحافی مرتضیٰ درانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عمران خان ہندوستان کو عملی طور پر منہ توڑ جواب نہیں دیتے اس وقت تک کشمیریوں کو آزادی نصیب نہیں ہوسکتی ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھی دو بچے ہیں اور آپ کے بھی دو بچے ہیں ہمیں مقبوضہ کشمیر کے بچوں کا بجی انہی طرح سوچنا چاہیےکیونکہ اب اخباری بیانات اور سوشل میڈیا پر مذمتی بیانات سے کشمیری عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔

امسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے اور دنیا کی خاموشی بھارت کو قتل وغارت کی کھلی چھٹی دے دی ہے ۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹیوٹر پر بھارتی جارحیت بارے ٹیوٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے دنیا کو باور کرایا کہ انڈیا مقبوضہ کشمیر میں کیسے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں