معروف ترکش ڈرامے ارطغرل کے مرکزی کردار سلیمان شاہ سے مشابہہ شہری کی سوشل میڈیا پر دھوم

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز/مانیٹرنگ ڈسک ) ملک بھر میں معروف ترکش ڈرامہ ارطغرل کی دھوم ہے ایسے میں اس ڈرامے کے کرداروں کے بارے میں بھی شائیقین میں جذبات پائے جا رہے ہیں ، جہاں اک جانب ان کرداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ناظرین کی پر وقت نظر رہتی ہے وہیں  ان مرداروں سے مشابہت رکھنے والے شہریوں کی بھی تلاش ہر وقت جاری رہتی ہے۔

ایسے میں معروف ڈرامہ ارطغرل کے مرکزی کردار اور ڈرامہ میں دکھائے گئے کائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ سے مشابہت رکھنے والا شہری منظر عام پر آیا ہے، گلزار احمد نامی شہری کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر کو سلیمان شاہ کی تصویر کے ساتھ جوڑ کر پیش کیا گیا کہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شہری معروف کردار سلیمان شاہ سے بے حد مشابہت رکھتے ہیں۔

یہی نہیں  اس تصویر کو ترکش شہریوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے اور اسے ترکی اور پاکستان کی دوستی اور گہرے رشتوں کے تناظر میں دیکھا جانے لگا ہے
ٹوئیٹر پر سلیمان شاہ سے مشابہت رکھنے والے گلزار حمد کی تصویر شئیرکرتے ہوئے اک ترکش ٹویٹر صارف نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کا شہری دیکھئے کس حد تک سلیمان شاہ سے مشابہت رکھتا ہے، اس ٹویٹ کے بعد ٹوئیٹر صارفین نے مشہور ڈرامہ ارظغر ل کے کرداروں سے مشابہت رکھنے والے دیگر شہریوں کی تصاویر بھی ٹوئیٹر پر شئیر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں