بیگم خدیجہ زرین اورسردارعامرخورشیدنےسول انتظامیہ سیاسی سماجی و صحافتی شخصیات کےاعزاز میں تقریبات کا اہتمام کردیا

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)سدھن ایجوکیشن کانفرنس خواتین ونگ کی چئیرپرسن و معروف سماجی و علمی شخصیت محترمہ خدیجہ زرین دورہ راولاکوٹ مکمل کرنے کے بعد واپس راولپنڈی پہنچ گئیں۔ آبائی علاقے راولاکوٹ کوئیاں کے دورے کے دوران انہوں نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سردار عامر خورشید کے ساتھ ملکر ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنے کے ساتھ پونچھ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

سول انتظامیہ کے اہتمام میں منعقدہ افطار ڈنر میں کمشنر پونچھ ڈویژن حمید مغل۔ ڈی آئی جی ریجن پونچھ سردار راشد نعیم خان۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ مرزا ارشد جرال۔ ایس ایس پی پونچھ چوہدری ذولقرنین سمیت پولیس اور انتظامیہ کے دیگر افسران بھی شریک رہے جبکہ غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے بانی صدر سردار نذر محمد خان۔ سینئر صحافی سردار عابد صدیق۔ سردار رزاق خان۔ معروف اداکار نعیم خان و دیگر بھی شریک ہوئے۔

سردار عامر خورشید کی خصوصی دعوت پر دہمنی راولاکوٹ کے سپوت سردار نزاکت خان دعوت میں شریک ہوئے۔ کراچی میں مقیم سردار نزاکت خان پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء ہیں اور سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات کے مشیر ہونے کے ساتھ بلاول میڈیا سیل کے ممبر بھی ہیں۔ بیگم خدیجہ زرین کے ساتھ نشست میں انہوں نے ملکی سیاست ۔ علاقائی مسایل پر تفصیلی بات کی جبکہ میڈم خدیجہ زرین کے فعال کردار کو خوب سراہا۔ سردار نذاکت کے ہمراہ پیپلز پارٹی راولاکوٹ سے منسلک اہم افراد بھی محفل میں شریک ہوئے۔

کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران پونچھ کے انتظامی و پولیس آفیسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے میڈم خدیجہ زرین خان نے کہا کہ افسران کا اصل امتحان ایمرجنسی کے حالات میں پرکھا جاتا ہے اور ہمارے ان تمام افسران نے عوام کے تحفظ کیلیے دن رات ایک کیا اور اب بھی مجسٹریٹ اور پولیس افسران اور اہلکاران ڈیوٹیوں پر معمور ہیں۔ قبل ازیں میڈم خدیجہ زرین خان نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اہل علاقہ کوئیاں کے اعزاز میں افطار ڈنر تقریب کا اہتمام بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں