لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔

پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے ہوائی اڈے سے متصل علاقے ماڈل ٹاؤن کی رہائشی کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے سے کئی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔

حادثے کا شکار پرواز عید کی مناسبت سے خصوصی طور پر چلائی گئی تھی۔ پرواز نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی اور اپنے مقررہ وقت پر کراچی پہنچ گئی تھی تاہم لینڈنگ سے چند ہی لمحوں پہلے پرواز کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل طیارے سے کنٹرول روم کو ملنے والے پیغام میں کہا گیا تھا کہ طیارے کے لینڈنگ گئیر میں تکنیکی خرابی ہوگئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی کوئیک ری ایکشن فورس اور پاکستان رینجرز سندھ پہنچ گئے، آرمی کوئیک ری ایکشن فورس اور پاکستان رینجرز سندھ کے جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں جو کہ امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے ائیر بس اے 320 کو حادثے کی تصدیق کردی ہے۔ طیارے میں 99 مسافر اورعملے کے 8ارکان سوار تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں