چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کورونا کا شکار

کوئٹہ(نیوزڈیسک)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہیں۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس گھر سے ہی اہم عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں