پنجاب کے کئی شہروں میں بڑی مارکیٹیں بندکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ایس اوپیز پر عملدرامد نہ کرنے پر پنجاب کے کئی شہروں میں بڑی مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں کے خلاف ایکشن چند گھنٹوں میں شروع ہو جائےگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں کیا گیا۔دوسری جانب حکومت پاکستان نے بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے خلاف وزری پر جرمانےعائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں