پاکستان کے سابق وزیراعظم اوروزیرداخلہ نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،پاکستان میں مقیم امریکی صحافی نے بڑاالزام عائدکردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان میں مقیم امریکی صحافی سنتھیاڈ ی رچی نے الزام عائدکیاہے کہ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے انہیں جنسی زیادتی کانشانہ بنایا.

جبکہ یوسف رضاگیلانی اورمخدوم شہاب الدین نے انہیں جنسی طورپرہراساں کیا۔امریکی صحافی کااپنے ویڈیوپیغام میں کہناتھاکہ وہ پیپلزپارٹی کے خلاف اس لیے زیادہ بولتی ہیں.

کیونکہ دوہزارگیارہ میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے ان کاریپ کیاتھااس وقت کے وزیرصحت مخدوم شہاب الدین اوروزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے ایوان صدر میں انہیں جسمانی طورپرہراساں کیا۔

انہوں نے کہاکہ وہ اس واقعے کی تفصیلات بتانے کے لیے بھی تیارہیں لیکن وہ یہ تحقیقاتی صحافیوں کے سامنے بیان کریں گی انہوں نے واقعہ کی تفصیلات سے اپنے بھروسہ منددوستوں کوبھی آگاہ کردیاہے.

تاکہ کل کوکچھ ہوجائے تومعاملہ سامنے آسکے ۔انہوں نے واضح کیاکہ وہ خود کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کی تفصیلات اس لیے بتارہی ہیں تاکہ نوجوان لڑکیوں ،ریپ کانشانہ بننے والے لڑکوں اورخواجہ سرائوں کی حوصلہ افزائی کرسکیں .

وہ آج کے بعد کبھی یہ برداشت نہیں کریں گی کہ کوئی انہیں غیرمناسب طریقے سے ہاتھ لگائے یاان کی طرف گندی نظروں سے دیکھے۔

سنتھیا رچی کے پیپلز پارٹی رہنماوں پر لگائے گئے الزامات پر سٹیئٹ ویوز کی ڈیجیٹل رپورٹ دیکھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں