بھارت میں ایک مرتبہ پھرکشمیر کی آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر میں ایک بار پھر پاکستان زندہ باد اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کر دی گئی ہے۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹیکا کے دارالحکومت بنگلورو بھی پیش آیا ۔ درحقیقت اس احتجاج کا مقصد ان طالب علم قیدیوں کو چھڑوانا ہے جنھیں سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔احتجاج کی اہم وجہ تہاڑ جیل میں قید ایک 27سالہ ایم فل کی طالبہ صفورا زرگر ہے جو حاملہ بھی ہے۔

یہ طالبہ 13اپریل کو شہریت قانون کے خلاف احتجاج کا حصہ بنی تھی ۔ جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ طلبا نے احتجاج کے دوران پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کو ہر قسم کے ظلم و جبرسے آزاد کرنے کے مطالبات درج تھے ۔ اسی طرح امولیا نانامی لڑکی کی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر گرفتاری کےخلاف بھی مذمتی الفاظ درج تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں