سردار آفتاب ایڈووکیٹ کی تیسری برسی پرجے کے ایل ایف یورپ زون کے زیراہتمام سیمینار

برسلز(سٹیٹ ویوز)بطل حریت،محسن خودمختارکشمیر،جےکےایل ایف آزادکشمیرگلگت بلتستان زون کے بانی صدراور ہردل عزیزکشمیری رہنما سردار آفتاب ایڈووکیٹ کی تیسری برسی کے موقع پران کی یاد میں جےکےایل ایف یورپ زون کے زیراہتمام ،زونل سینئرنائب صدرمشتاق پاشا کی زیرصدارت اورزونل جنرل سیکرٹری ظہیرزاہد کے زیرنظامت زونل ہیڈکوارٹر برسلز میں بعنوان سردارآفتاب ایڈووکیٹ اورتحریک آزادی کشمیرایک آن لائن سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔جس میں یورپ سے جےکےایل ایف کے رہنماؤں اور کارکنان اورصحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سردارآفتاب کی37سال پرمحیط طویل جدوجہد،خدمات اور اس کےنتیجے میں دی جانے والی قربانیوں پرانہیں زبردست اندازمیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مقررین نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوۓکہا کہ سردارآفتاب درویش صفت،باکردار،انسان دوست،باجرات،اور مستقل مزاج عظیم رہبر اور قائد تھے۔جنہوں نے اپنی پوری زندگی منقسم اور مقبوضہ مادر وطن کی وحدت کی بحالی،اس کے باسیوں کو ان کا غیرمحدود اور غیر مشروط حق خودارادیت دلوانے اوراس کی مکمل آزادی کے لئیے وقف رکھی۔اور انتہائی نامساعد حالات میں اقتدار،دولت پسندی،دھڑے بندیوں،خوشامد اورمنافقت کی سیاست سے بالا تر ہو کر اصول پرستی اور خودداری کی عظیم مثال قائم کی۔جوآنے والی نسلوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے نظریات و افکار ہمارے لئیے مشعل راہ ہیں۔

مقررین نے چیئرمین جےکےایل ایف محمدیاسین ملک اوردیگرقیادت کی فوری رہائی،جےکےایل ایف پربھارتی مقبوضہ کشمیرمیں عائدپابندی کے فی الفورخاتمے اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں جاری ظلم و ستم، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور یو این او، ای یواورانسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کوان کے بنیادی حقوق اورغیرمحدود،غیرمشروط حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کرداراداکریں۔

اس موقع پر شہیدکشمیرمقبول بٹ،قائدتحریک امان اللہ خان،بطل حریت سردارآفتاب ایڈووکیٹ اورشہداءکشمیرکی نامکمل جدوجہدکو قائدانقلاب یاسین ملک کی بے باک اورولولہ انگیزقیادت میں منزل کے حصول تک جاری رکھنے کا تجدیدعہدبھی کیاگیا۔اس موقع پرغازی کشمیرسہیل احمد کٹاریہ کی اہلیہ مرحومہ اور شہدائے کشمیرکیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

سیمینار میں زونل سینئرنائب صدرمشتاق پاشا،جنرل سیکریٹری ظہیرزاہد،نائب صدر، کاظم شاہ، چیف آرگنائزرعدنان حنیف،ڈپٹی چیف آرگنائزرعمران بٹ، سیکریٹری مالیات طارق حسین، آڈیٹرجنرل ڈاکٹراشتیاق خان،ممبران سپریم کونسل مذمل الحق عادل، زاہدحسین خان، سوئیٹزرلینڈ، فرانس، سپین، اٹلی پرانچزکے صدور، شاہدخان، حبیب خان،نعیم شریف،شمریزخان ،سینئیرنائب صدرسپین حمیددرانی،سیکریٹری جنرل جاویدملک، آرگنائزرنجیب الرحمان،آرگنائزراٹلی ندیم کشمیری، اسدمحمود،ذوالقرنین حنیف،اسرارعظیم، صدام غفار،امجدخان فیصل کشمیری، عدنان اعزازنے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں