تین افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آزادکشمیر کا اہم بازار مکمل سیل کر دیا گیا

چناری(ویب ڈیسک )ضلع جہلم ویلی میں محکمہ صحت کے دو ملازمین سمیت پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کورونا کو مزید پھیلاﺅ سے روکنے کے لیئے انتظامیہ نے شاہراہ سرینگر پر واقعہ چناری بازار،مقامی ہسپتال سمیت تین دیہاتوں کو تین دن کے لیے مکمل طور پر سیل کر دیا ان علاقوں میں صرف میڈیکل سٹورز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے .

مساجد کے لاﺅڈ سپیکروں پر اعلانات کے زریعے عوام کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کے کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگئے ان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالاکے ملازم وحید اختر،بی ایچ یو ہسپتال چناری کے ملازم عبدالقیوم کیانی ولد محمد زمان کیانی ساکنہ تلی کوٹ،محمد طاہر ولد محمد حسین عباسی ملازم پاکیزہ بیکری چناری ساکنہ برانی گھڑتھامہ،محمد فہیم قریشی ولد محمد ارشاد قریشی ساکنہ چنوئیاں حال مقیم چناری اور ضیاءالدین ولد صیف الدین ساکنہ مہاجر کیمپ نیلی شامل ہیں.

محکمہ صحت جہلم ویلی کی ٹیم اے ڈی سرولنس ای پی آئی عبدالجبار لون،یو سی ایم او کورونا صداقت علی خان نے کورونا پازیٹیو آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کو آئیسو لیشن ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کر دیا ہے پانچ مریضوں کے سامنے آنے کے بعد چناری،ہٹیاں بالا اور گردونواح میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے مجموعی طور پر ضلع بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سات ہو گئی ہے .

ہفتہ کی صبح بعض دوکانداروں نے بغیر حفاظتی تدابیر کے دوکانیں کھو لیں جس کے بعد کورونا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار وحید،ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور بٹ کی ہدایت پر چناری بازار،بی ایچ یو چناری،برانی گھڑتھامہ،چنوئیاں اور تلی کوٹ گاؤں کو تین دن کے لئے سیل کر دیاہے ایس ایچ چناری منظر حسین چغتائی نے معہ نفری چناری بازار کو سیل کروایا .

جبکہ دیگر دیہاتوں کواے ڈی سرولنس ای پی آئی عبدالجبار لون،یو سی ایم او کورونا صداقت علی خان اور دیگر محکمہ صحت کے اہلکاران نے سیل کروایا اور لوگوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین دن تک گھروں سے باہر نہ نکلیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر نعمان منظور بٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تین دن تک گھروں سے باہر نہ آئیں تانکہ کورونا مزید نہ پھیلنے پائے محکمہ صحت کی ٹیمیں منگل کے روز متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کے لیئے سیمپل لیں گی .

ڈی ایچ او ڈاکٹر نعمان منظور کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جہلم ویلی کے عوام کے تعاون سے ہی محکمہ صحت کورونا کی روک تھام کو ممکن بنا سکتا ہے اس لیئے عوام اپنے اور اپنے خاندان کے لیئے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں تانکہ ضلع بھر میں کورونا کو پھیلنے سے روکا جائے دریں اثناءکورونا پازٹیو آنے والے چنوئیاں چناری کے رہائشی مریض محمد فہیم قریشی نے فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دس روز سے بخار،گلہ خراب اور کھانسی ہے میری کوئی بھی ٹریولنگ ہسٹری نہیں ہے.

میں چناری سے باہر نہیں گیا تقریباً ایک ہفتہ قبل ہمارے ٹیسٹ لئیے گئے جن کی آج رپورٹ آئی ہے ان کا مزید کہنا تھا میرے ساتھ کورونا پازیٹیو آنے والے دیگر افراد ٹھیک ہیں صرف مھجے بخار کی شکایت ہے تمام احباب سے درخواست ہے کہ وہ مجھ سمیت تمام افراد کے لئیے خصوصی دعا کریں اور سب لوگ احتیاط کریں تانکہ کورونا جیسی وباءسے بچا جا سکے زرا سی بے احتیاطی آپ اور آپ کے گھر والوں کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں