وزیر اعظم آج لاڑکانہ کا دورہ کریں گے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان آج لاڑکانہ کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان لاڑکانہ میں مختلف ہسپتالوں کا دورہ کریں گے اورہسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔وزیر اعظم لاڑکانہ میں احساس سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور ٹیم سے بھی وزیر اعظم کی گورنر ہاو¿س میں ملاقات ہوئی۔وزیر اعظم کے شیڈول میں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات شامل نہیں ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کراچی کے دو روزہ دورے پر ہیں اور جہاں وہ آج پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیر اعظم گزشتہ شام کراچی کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا تھا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی بھی ہیں جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے بھی وزیر اعظم کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔کراچی آمد کے بعد وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں