کرکٹرز کی دوسری کوویڈٹیسٹنگ آج ہو گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹرز کی دوسری کوویڈٹیسٹنگ آج ہو گی ،دوسری ٹیسٹنگ میں کسی کھلاڑی یا آفیشل کاٹیسٹ پازیٹو آیا تو اسے آئسویٹ کردیاجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے کہاہے کہ قومی کرکٹرز کی دوسری کوویڈٹیسٹنگ آج مقامی ہوٹل میں ہو گی ،پی سی بی کاکہنا ہے کہ پہلی ٹیسٹنگ میں نیگیٹو آنے والے 18 کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی ،ٹیم مینجمنٹ کے ارکان کی بھی ٹیسٹنگ آج کی جائے گی ،دوسری ٹیسٹنگ میں کسی کھلاڑی یا آفیشل کاٹیسٹ پازیٹو آیا تو اسے آئسویٹ کردیاجائے گا۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کےلئے نامزد ہونے والے سکواڈ میں شامل 7 پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں، جن کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں فاسٹ بالر وہاب ریاض، آل راؤنڈر محمد حفیظ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فخرزمان، کاشف حسین، عمران خان اور محمد حسنین شامل ہیں، جبکہ ٹیم مساجر ملنگ علی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر محمد حفیظ نے نجی لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو نیگیٹو آیا ہے۔کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر نہ صرف وہ خود تشویش میں مبتلا ہوئے بلکہ خاندان کے دیگر افراد کے بھی مرض کا شکار ہونے کے خطرات لاحق ہو گئے۔

احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اہل خانہ کے ہمراہ کورونا ٹیسٹ ایک نجی لیبارٹری سے دوبارہ کروایا جس کی رپورٹس نیگیٹو ہیں۔ انہوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے سب کی موذی مرض سے تحفظ کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں