راجہ ظفر حیات کی سٹیٹ ویوز میڈیا گروپ میں شمولیت سے اوورسیز کے مسائل اجاگر ہونے میں مدد ملے گی۔سیاسی رہنماوں کا اظہار خیال

یو اے ای(سٹیٹ ویوز)پاکستان و آزادکشمیر کے اولین رجسٹرڈ ڈیجیٹل میڈیا گروپ سٹیٹ ویوز کے ساتھ راجہ ظفر حیات کو منسلک ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں امید ہے راجہ ظفر حیات دیار غیر میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستان کے مسائل اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے

اور اسکے ساتھ ساتھ ریاست کے اندر بسنے والے مظلوموں کی آواز بنے گے سٹیٹ ویوز نے بہت کم عرصہ میں ایک منفرد مقام بنایا ہے جسکا تمام کریڈٹ اسکی پروفیشنل ٹیم کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار صدر مسلم کانفرنس ڈب نڑول راجہ اکمل خان جنرل سیکرٹری راجہ رضوان راجہ زاہد اور دیگر نے کیا انکا مزید کہنا تھا

کہ اس وقت کرورنا کے باعث دیار غیر میں بسنے والے کشمیری و پاکستانی مشکل میں ہیں سٹیٹ ویوز کی ٹیم سے گزارش ہے کہ وہ دیار غیر میں بسنے والے کی آواز بنیں اور انکے مسائل احکام بالا تک پہنچائیں مشکل کی اس گھڑی میں حکومت وقت کو بھی چاہیے کہ وہ اوورسیز میں پھنسے لوگوں کے کیے عملی قدم اٹھائے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم راجہ ظفر حیات سے یہی امید کرتے ہیں کہ جس طرح انھوں پہلے دوسرے اخبارات کے ساتھ محنت سے کام کیا ایسی طرح سٹیٹ ویوز کے ساتھ بھی پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں