پاکستان کو 500 ملین ڈالر موصول ہو گئے

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان مشکل حالات میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر موصول ہو نے کی خوشخبری سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 25 جون کو 500 ملین ڈالر موصول ہو گئے ہیں

جس کے بعد کثیر الجہتی اداروں کی جانب سے اس ہفتے موصول ہونے والی کل رقم ایک ہزار 725 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں