قونصلیٹ جنرل دوبئی احمد امجد علی کا دوبئی سے خصوصی پروازوں کے ذریعے تارکین وطن کی واپسی کے آپریشن کے خاتمہ کا اعلان

دبئی(سٹیٹ ویوز)قونصلیٹ جنرل دبئی احمد امجد علی نے دبئی سے خصوصی پروازوں کے ذریعے تارکین وطن کی واپسی کے آپریشن کے خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں اور نارمل فلائیٹ کا آپریشن شروع کر دیا ہے.

قونصل خانہ پاکستان نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تارکین وطن کے انخلا کے آپریشن کے ذریعے 21مارچ 2020سے لے کر آج تک پی آئی اے کی 138اورفلائی دبئی کی 3پروازوں کے ذریعے 30239 تارکین وطن کو پاکستان پہنچایا.

اس آپریشن کے ذریعے 208 میتوں کو پاکستان پہنچایا اور کورونا وبا کی وجہ سے وفات پا جانے والوں 52میتوں کو متحدہ عرب امارت میں دفن کیا مخیر حضرات کے تعاون سے قونصل خانہ نے 17000راشن پیک دبئی،شارجہ،عجمان،فیجرہ،ام القوین اور راس الخیمہ میں ضرورت مند پاکستانیوں میں تقسیم کیا .

دبئی میں لاک ڈاؤن کے دوران قونصل خانہ نے اوبر بائیکر کے ذریعے راشن تقسیم کا عمل جاری رکھا انھوں نے مزید کہا کہ قونصل خانہ پاکستان دبئی نے اس عمل کے دوران 460 بے گھر پاکستانیوں کو رہائش اور کھانا مہیا کر کے انکو پاکستان روانہ کیا مخیر افراد کے تعاون اور قونصلیٹ کی طرف سے 561ضرورت مند پاکستانیوں کو مفت ٹکٹ بھی فراہم کیے۔

قونصل خانہ نے دبئی،فیجرہ،اور راس الخیمہ میں پاکستانی اسکولوں میں ضرورت مندروں میں آن لائن کلاسز کے لیے 350لیپ ٹاپ تقسیم کیے انکا مزید کہنا تھا کہ دبئی اور شمالی امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج سے وطن واپسی کے لیے متعلقہ ائیر لائن یا ٹریول ایجنسی سے ٹکٹ خرید کر واپس وطن جا سکتے ہیں اور قونصل خانہ دبئی بروز بدھ یکم جولائی 2020سےمعمول کے مطابق اپنی خدمات کا دوبارہ آغاز کر دے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں