حویلی:سکیا ں تا نیل فری لنک روڈ کا تاریخی منصوبہ، پیر سید علی رضا بخاری نے سیاحوں‌کوخوشخبری سنادی

حویلی (سٹیٹ ویوز)سکیا ں تا نیل فری لنک روڈ کا تاریخی منصوبہ، پیر سید علی رضا بخاری نے سیاحوں‌کوخوشخبری سنادی. سکیا ں تا نیل فری لنک روڈ کے تاریخی منصوبہ کا افتتاح یکم جولاٸ2020 کو ہو گا

افتتاح بروز بدھ پیر سید علی رضا بخاری ممبر آزاد جموں کوشمیر قانون ساز اسمبلی ،سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف کریں گے. اس منصوبہ سے مقامی آبادی کے علاوہ ہزاروں سیاح مستفید ہوں گے. نیل فری روڈ کا منصوبہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی ٹورازم پالیسی پر عملدرآمد کا عکاس ہے۔

عوامی حلقوں نے سیاحت دوست اس منصوبے کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور ترقیاتی کاموں میں دلچسپی لے کر علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کی کوششیں کرنے پر پیر سید علی رضا بخاری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پیر سید شبیر احمد بخاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھ کر ماسک پہن کے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں۔دریں اثنا صدر علما مشائخ ونگ مسلم لیگ ن حویلی کے مطابق صرف مختصر تقریب ہوگی جبکہ مجوزہ جلسہ کا پروگرام فی الحال موخر کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں