ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مودی سرکار پر برس پڑے

لندن(نیوزڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چہرہ بےنقاب کردیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے معصوم بچےکو شہید کیا جو کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف وزری ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوی ناش کمار مودی سرکار پر برس پڑے۔اوی ناش کمار نے کہا کہ بھارتی حکومت بچےکی ہلاکت کی فوری تحقیقات کرائے، بچےکی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔خیال رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی دہشت گردی جاری ہے اور آج بھی ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ضلع پلوامہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں جنہیں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں