غربی باغ میں مسلم کانفرنس کو بڑی کامیابی،درجنوں افرادپارٹی میں شامل

دھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز)مسلم کانفرنس نے حلقہ غربی باغ میں بلا تخصیص ترقیاتی کام کروائیں ہیں موجودہ حکومت کے پاس فنڈز ہونے کے باوجود لوگوں کے کام نہیں ہو سکے جسکی وجہ سے لوگ مسلم لیگ سے دلبرداشتہ ہیں مسلم کانفرنس ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو عزت دیتی ہے ہمارے قائد سردار عتیق احمد خان نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے عام انتخابات میں مسلم کانفرنس پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ الیکشن میں جائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کے صدر میجر نصر اللہ خان نے تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی گاوں مسلم کانفرنس ڈھک وارڈ کمیٹی کے صدر راجہ حنیف خان ،سابق چیف آرگنائزر یواےای راجہ فاروق خان کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس ظہرانے میں مسلم کانفرنس ڈھک وارڈ کمیٹی کے سابق صدر راجہ معظم خان سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی راجہ جمیل خان ، راجہ طالب خان ،راجہ نثار خان، ٹھیکیدار راجہ صابر خان ،راجہ عاشق حسین، نور محمد عباسی،سہیل عباسی،راجہ امجد عارف،عبد الستار خان،عامر نور اور دیگر نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع دوسری سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مستعفی ہوکر لوگوں نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں راجہ صوات خان، صوبیدار ر راجہ جمیل خان راجہ جاوید خان،راجہ رجب خان،راجہ سہیل خان شامل تھے نئے شامل ہونے والوں کو میجر ر نصر اللہ خان نے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا۔

میجر نصر اللہ خان نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے جو بھی اس جماعت میں شامل ہو گا وہ ہمارے لیے قابل احترام ہے مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ہر کارکن کو عزت دی ہے ہر کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہے انکا مزید کہنا تھا کہ گاوں ڈھک اور اسے ملحقہ دیگر گاوں کے مسائل پہلے بھی مسلم کانفرنس نے حل کیے اب بھی مسلم کانفرنس ہی حل کرے گی گاوں ڈھک کے جو بھی مسائل ہیں وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں