پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب نےپٹرول کی قیمتوں میں بلا جوازاضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب نےپٹرول کی قیمتوں میں بلا جوازاضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا.تفضیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدرقاضی شفیق ،جنرل سیکرٹری سردار صابر خان، ملک طاہر جاوید،عمر دراز خان نے پٹرول کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں‌میں‌ کیا گیا اضافہ واپس لے.

عوامی تضریک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت عالمی مارکیٹ کے مطابق پاکستان پٹرول 45روپے فی لٹرخرید رہا ہے.جب کہ ٹیکس کی مد میں اضافے کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمران کہا کرتے تھے کہ ن لیگ والے پٹرول کی مد میں عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں یعنی سابق حکمران لوٹ مار میں ملوث تھے. اس لئے موجودہ حکمرانوں کے لیے اب کیا مسئلہ ہے. ‌اب اب تبدیلی کے نام پر قائم حکومت عوام کو ریلیف دینے میں کیوں ناکام ہے؟ عوامی تحریک کے رہنماؤں‌کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ظلم پر مبنی نظام قائم ہے غریب عوام کو ریلیف ملنا مشکل ہےاور عام آدمی کو ریلیف نا پہلے ملا اور نہ اب مل رہا ہے.

آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی یہ بات درست ثابت ہو گئی ہیکہ بہت جلد تبدیلی ہوا میں اڑ جائے گی ،اور پوری قوم نے دیکھا کہ دو سال میں ہی تبدیلی ہوا میں اڑ چکی ہے .اب اس ملک میں نظام کی تبدیلی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے. حکومت بری طرح پٹ چکی ہے. اس لئے عوامی تحریک کے نظام بدلو کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کی مہم تیز کر دی جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں