مزید کشمیری نوجوان بھارتی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے

سرینگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں قابض ریاستی فوج کے انتہا پسند سکیورٹی اہلکاروں نے تازہ کارروائی میں مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

پی ٹی وی کے مطابق تازہ شہادتیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہوئی ہیں۔ بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے بانڈ ی پورہ ، پلوامہ، راجوری اور کشتواڑ کے اضلاع میں بھی کشمیریوں کو ذہنی اذیت دینے کاسلسلہ جاری رکھااور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں، اس دوران شہریوں سے نامناسب اور نارواسلوک روا رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک نوجوان کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال اگست سے لاک ڈاون اور سخت کرفیو نافذ ہے اور اس دوران بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہواہے۔ اس ایک سال کے دوران سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو آزادی مانگنے پرشہید اور پابند سلاسل کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں