پیپلز پارٹی حلقہ غربی باغ دھیرکوٹ کے زیراہتمام اہم اجلاس

دھیرکوٹ ( سعد عباسی / سٹیٹ ویوز ) پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ غربی باغ دھیرکوٹ کےزیراہتمام سیکرٹری جنرلPPPحلقہ غربی باغ افرازعباسی کی طرف سےبلایاگیااجلاس,زیرصدارت صدرPPPحلقہ غربی باغ راجہ خاورقیوم ایڈووکیٹ بمقام ریسٹ ہاؤس دھیرکوٹ منعقدہوا. اجلاس میںPPP,اورذیلی تنظیموںPYO,PSF حلقہ غربی باغ کےعہدیداران سنیئرنائب صدرPPPدھیرکوٹ عجائب حسین شاہ,سیکرٹری اطلاعات راجہ طاہراسلم,نائب صدرراجہ نسیم اکاش,رابطہ سیکرٹری منصورعباسی.
آرگنائزرپی,وائی,اوضلع باغ کامران مشتاق عباسی,صدرراجہ وقاررفیق,سیکرٹری جنرل اجمل شاہ,نائب صدرمزمل عباسی, ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنیدنثارعباسی ,سیکرٹری اطلاعات,راجہ ناصرحنیف,نائب صدر,تحسین سہیل عباسی,سیکرٹری ریکارڈعمران فاضل.صدرپی,ایس,ایف دھیرکوٹ, سرداراویس عباسی, سیکرٹری جنرل,راجہ عنیق نےشرکت کی.اجلاس میں حلقہ کی تنظیمی عہدیداران کےعلاوہ ممبرسی,ای,سی راجہ یونس انقلابی,سنیئررہنماطارق عباسی,راجہ جمیل اکبر,راجہ نوید,راجہ محمدعلی,نیازہاشمی,راجہ رفاقت قیوم,سعودجنجوعہ,راجہ افتخارمشتاق اوردیگرکارکنان نےبھی شرکت کی.

اجلاس میں ہل سرنگ سےسیدوجیح الحسن شاہ,عمرعجائب عباسی,چمیاٹی سےعلی عباسی,اورچھپریاں رنگلہ سےراجہ خیضر نےاپنےخاندان سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی,نئےشامل ہونےوالوں کی شاندارحوصلہ افزائی کی گئی.

اجلاس میں نومنتخب عہدیداران PPP, PYO, PSF غربی باغ جوگزشتہ مہینےیااسی مہینےمنتخب ہوئےکوبھی مبارکباد دی گئ. اجلاس میں حلقہ سےغیرمتحرک سنیئررہنماؤں کوایکٹورول پلےکرنےاورناراض کارکنان سےرابطےکیلئےبھی فیصلہ کیاگیا,جس پہ تمام عہدیداران نےمکمل تائیدکی. اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کےفرائض افرازعباسی نےانجام دیئےاورمعاونت اجمل حسین شاہ گردیزی نےکی.

اجلاس میں تمام عہدیداران اورکارکنان کی طرف سےدرج ذیل فیصلوں پرتجاویزدی گئیں. ہریونین کونسل سے 6 رکنی رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا,جو یونین کونسل کی سطح پر لوگوں کو پارٹی میں شامل کریں گے,15 دن کے بعد رپورٹ حلقہ کے صدر کو کریں گے.یونین کونسلز,وارڈزتنظیموں کوجلدمکمل کیئےجانےکافیصلہ کیاگیا. اسکے علاوہ صدر حلقہ کی سربراہی میں مرکزی رابطہ کمیٹی کا قیام جو یو سی رابطہ کمیٹی کی معاونت بھی کرے گی,اور ھر ماہ کی پراگریس رپورٹ مرکزی صدر کو دے گی.میڈیا سیل کا قیام عمل میں لایا گیا. پیپلز سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا,جس کاافتتاح جلدکیاجائے گا.

حلقہ صدرکوایک ھفتہ میں تمام یو سی سے پارٹی دور حکومت میں دیے گیےترقیاتی منصوبہ جات میگا پراجیکٹ سرکاری ملازمتوں کی تفصیلات ادارے جو اپ گریڈ ھوے ان کی تفصیلات بی آٸ ایس پی سے مستفید ھونے والے افراد کی تعداد,آخری دور حکومت تک سیاسی کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی.

پی پی پی غربی باغ کے ٹریڈ ونگ, ٹرانسپورٹ ونگ,اور لیبر ونگ,کا قیام اسکے علاوہ ھر عہدیدار 10افراد پر مشتمل لسٹ دینے کا پابند ھو گا.
اور یہ دس افرادغربی باغ میں جہاں بھی پارٹی پروگرام ھو گا اسمیں شرکت کےھرصورت میں پابند ھونگے.اسی طرح پی وائی اوکا ھر عہدیدار5افرادکی لسٹ دےگا.

پارٹی کےغیرفعال عہدیدارکو فارغ کرنےکیلئےپارٹی کوسفارش کی جایےگی. اجلاس میں چیئرمیں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری, صدرپاکستان پیپلزپارٹی ازادجموں اینڈکشمیرچودھری لطیف اکبر,سیکرٹری جنرل فیصل ممتازراٹھورپہ مکمل اعتمادکااظہارکیاگیا. اجلاس میں مسئلہ کشمیر,اورموجودہ عالمی وباکوروناوائرس پہ بھی اظہارخیال کیاگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں