ڈالرسستاہوگیا،بڑی خوشخبری آگئی

کراچی (نیوزڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج بلا کی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر کاروباری افراد خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 30 پیسے سستاہو گیاہے اور اس وقت 166 روپے 57 پیسے پرفروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے

جبکہ 100 انڈیکس گزشتہ روز ہی 38 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔آج کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 221 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 398 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزار 619 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں