پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج عید الا ضحی منائی جارہی ہے

مہمند (نیوز ڈیسک )ضلع مہمند کے کچھ علاقوں میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع مہمند کے کچھ علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے ، تحصیل صافی ، امبار ، خویزئی ، ماموند ، سلارز ئی ، ناوگئی اور بایزئی میں عید کی نماز ادا کی گئی اور اس کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی ۔

دوسری جانب کوٹہ میں سمارٹ لاک ڈاﺅن میں آج ایک روز کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی رعایت دی گئی ہے ، عید کی مناسبت سے آج کے رو کیلئے سمارٹ ڈاﺅن میں شہریوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے ، کوئٹہ میں تمام چھوٹے اور بڑے تجارتی مراکز صبح نوبجے سے رات 12 بجے کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں