گوریلے کے قاتل کو 11 سال قید کی سزا سنا دی گئی

کمپالا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوگینڈا میں ایک شخص کو نایاب نسل کے گوریلے کے قتل کے اعتراف کے بعد گیارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔یوگنڈا کے علاقے Bwindi بونڈی کے نیشنل پارک میں رفیقی کے نام سے مشہور گوریلا سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا تھا، یکم جون کو وہ لاپتہ ہوا جس کے بعد اگلے ہی دن پارک سے اس کی مسخ شدہ لاش ملی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ تیز دھار آلے سے رفیقی کے پیٹ اور اندرونی اعضا کو زخمی کیا گیا تھا۔حکام نے کچھ روز بعد فیلکس نامی شخص کو گرفتار کیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے دفاع میں رفیقی کو ہلاک کیا، تاہم حکام کی جانب سے اسے گوریلے کے قتل، ممنوعہ علاقے میں داخلے اور غیرقانونی گوشت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں