سیز فائر سے چند گھنٹے قبل افغان شہر دھماکے سے گونج اٹھا

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان میں سیز فائر شروع ہونے سے صرف چند گھنٹے قبل کابل کے جنوب میں ہونےوالے کار بم دھماکے کی آواز سے شہر گونج اٹھا،اے ایف پی کو صوبہ لوگر کے شہر پلی عالم اسپتال کے ایک ڈاکٹر صدیق اللہ نے بتایا کہ 17 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 21 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کی ہے،یہ دھماکہ طالبان اور کابل حکومت کے درمیان عید کے موقع پر ہونےوالے سیز فائر سے چند گھنٹے قبل ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں