اس تصویر کو جعلی کہنے والوں پر رمیز راجہ پھر برس پڑے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں حالیہ ہونے والی بارشوں نے حکومتی دعوﺅں کا پول کھول دیاہے کیونکہ ہر گلی اور کوچہ نہر اور سمندر کا منظر پیش کرتا رہا جبکہ نالوں کا گندا پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا اور شہریوں کی زندگی مشکلات میں گھری رہی جن کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیاہے اور ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر گردش کر رہی ہیں تاہم ان میں ایک تصویر ایسی بھی ہے جس نے اس وقت تمام صارفین کی توجہ حاصل کر رکھی ہے جس پر معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی تبصرہ کیا اور اب ان کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں ۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک بڑے سے میدان کے گرد اونچی اور بلند عمارتوں کا گھیرا ہے جبکہ خالی میدان میں بارش کا پانی کھڑا ہے جس سے اس کا رنگ مٹی کے ساتھ مل کر بالکل ایسا بن گیا ہے جیسا کہ کسی نے بڑے پیمانے پر چائے کا بندوبست کیاہے ۔

رمیز راجہ نے یہ تصویر پہلے شیئر کی تھی جس پر انہوں مزاحیہ انداز میں کہا کہ سندھ حکومت نے پورے کراچی کیلئے چائے کا بندوبست کر لیاہے تاہم ان کے اس ٹویٹر پر کئی معروف لوگوں نے تبصرہ کیا اور بتایا کہ یہ تصویر جعلی ہے اور پاکستان کی نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں