مرغزار چڑیاگھر،شیر اور شیرنی کی ہلاکت،مقدمہ درج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھرمیں شیراورشیرنی کی ہونے والی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق درج کیے جانے والے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تین اشخاص شیر اور شیرنی پر آگ جلا کر تشدد کررہے تھے۔درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تشدد سے شیر اور شیرنی ہلاک ہوئے ہیں۔ مقدمے کے متن میں درج ہے کہ اس قدام کی بدولت پاکستان نایاب جانوروں سے محروم ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرغزار چڑیا گھر سے محفوظ پناہ گاہوں میں منتقلی کے دوران مبینہ غفلت کے باعث ہونے والی جانوروں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت موسمیات تبدیلی نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آئندہ ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری کو تفویض کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں