پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین سے آزادکشمیر کے جملہ مسائل پر ٹیم کشمیر کے چئیرمین وجاہت الیاس کی ملاقات

اسلام آباد (طیب کشمیری سے)سوشل میڈیا پر متحرک گروپ “ٹیم کشمیر” کے چیئرمین وجاہت الیاس کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی سے چھ گھنٹے کی طویل ملاقات ،ملاقات میں کشمیر کے بنیادی مسائل پر گفتگو کی گئی۔

شہریار آفریدی کو مسائل بارے آگاہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں ٹیم کشمیر کے چیئرمین وجاہت الیاس نے ٹیم کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے شہریار آفریدی سے ملاقات کی، انہوں نے شہریار آفریدی کو ٹیم کشمیر کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

چئیرمین ٹیم کشمیر وجاہت الیاس نے آزاد کشمیر میں موبائل فون وانٹرنیٹ کی غیر معیاری سروس کے ساتھ آزادکشمیر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ، طلباء کی بڑھتی ہوئی فیسوں کے متعلق اور غیرمعیاری موبایل اور انٹرنیٹ سروس کے نتیجے میں طلبہ وطالبات کو پیش آنے والی مشکلات سےبھی شہریار آفریدی کو آگاہ کیا ۔

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے ٹیم کشمیر کی شوشل میڈیا پر کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے عید کے بعد ٹیم کشمیر کے دیگر ممبران سے بھی ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پرچئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ٹیم کشمیر ہمارے ساتھ مل مسئلہ کشمیر پر بھی کام کرے اور دیگر تمام مسائل کو اسی طرح اجاگر کرتے ہوئے ہمارے علم تک لائے تاکہ انکا سدباب کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں