ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

کراچی (نیوز ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے لیکن سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 37 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 45کا ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے آج اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ صبح سویری ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھے میں آئی ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کااظہار کر رہے ہیں ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 914 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 40 ہزار 438 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں