مریم نوازشریف ایک مرتبہ پھرمیدان میں آ گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک)مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گاڑی پر پتھر ، اینٹیں اور جانے کیا کچھ برسایا گیا ، ان کی نیت بڑی واضح ہے ، جب کیس نہیں چلا سکتے تو ہراساں کیا جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے گھر پہنچنے کے بعد اپنی گاڑی کی ویڈیو بنائی اور اسے ٹویٹر پر شیئر کر دیاہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی پر چاروں طرف سے پتھر برسائے گئے ہیں ۔

مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ گاڑی کی حالت دیکھ کر اندازہ لگائیں ،گاڑی پر صرف پتھراو کیا گیا یا معاملہ زیادہ سنگین تھا،بلٹ پروف یا بم پروف گاڑی کی ونڈ اسکرین صرف پتھر لگنے سے ٹوٹ سکتی ہے؟ان کی نیت بڑی واضح ہے جب پراسیکیوٹ نہیں کر سکتے تو پھر تنگ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی پر پتھر، اینٹیں اور جانے کیا کچھ برسایا گیا،ان کی نیت بڑی واضح ہے جب کیس نہیں چلاسکتے توہراساں کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ مریم نواز کا اپنے ایک اور پیغام میں کہناتھا کہ ”میں سلام پیش کرتی ہوں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جنہوں نے میری طرف آنے والے پتھروں کے لیئے اپنے سینے آگے کیئے،لاٹھی چارج برداشت کی اور اب قید و بند برداشت کر رہے ہیں،تشدد بھی آپ پر ہوا گرفتار بھی آپ ہوئے۔اس ظلم و اندھیر نگری کا جواب ان کو دینا پڑے گا ، انشاءاللہ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں