ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 11 پیسے مہنگاہونے کے بعد 168 روپے 37 پیسے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ایک دم تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا لیکن یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس میں واپس کمی ہو گئی ہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 40 ہزار 559پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 559 پوائنٹس اضاف کے ساتھ 41 ہزار 118 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ تیزی مسلسل جاری نہ رہ سکی اور انڈیکس واپس 78 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 637 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں