صحافی اعجازمیرکیساتھ نارواسلوک کیخلاف جہلم ویلی کے صحافیوں کادھرناانتظامیہ کی یقین دہانی کے بعدختم

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)شرپسند عناصر کی جانب سے یونین آف جر نلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر اور دیگر صحافیوں کے خلاف ہتک امیز رویہ اور انھیں مارنے کی دھمکیوں کے بعد پولیس کی جانب سے دو ہفتے گذرنے کے بعد بھی شر پسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے کے خلاف ضلع جہلم ویلی کے صحافیوں کا دھرنا رات گئے تک جاری رہا ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار وحید،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل سیکرٹری راجہ محمود،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر اور دیگر کے صحافیوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات ڈپٹی کمشنر نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے دو دن کی مہلت مانگ لی صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر کی ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کے بعدمنگل اور بدھ کی درمیانی رات احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے صحافیوں نےمنگل کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سامنے شاہراہ سرینگر پر احتجاجی دھرنا شروع کیا جو رات گئے تک جاری رہا رات گئے سینئر صحافی محمد زاہد اعوان کی طبعیت دھرنا میں اچانک ناساز ہو گئی اور انھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیاجس کے بعد صحافیوں کے غم و غصہ میں شدید اضافہ ہو گیا لمحہ بہ لمحہ صورتحال میں تبدیلی آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار وحید،وزیراعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل سیکرٹری راجہ محمود ،اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سردار عبدالقادر ،ایس ایچ او سٹی راجہ عنصر سجاد رات گئے صحافیوں کے دھرنا میں پہنچ گئے اور کامیاب مذاکرات کیے ضلع جہلم ویلی کی صحافی برادری نے ڈپٹی کمشنر کی گارنٹی پر احتجاجی دھرنامنگل اور بدھ کی درمیانی رات ختم کر دیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار عبدالوحید کا کہنا تھا کہ جہلم ویلی کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی جسے ہم ہمیشہ سراہاتے ہیں میں اس سے قبل بھی جو وعدہ کرتا رہا اسے پورا کرتا رہا اب بھی ہٹیاں بالا کے صحافیوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کے مطالبے پر دو دن میں ایف آئی آر درج ہو گی ان شاءاللہ یہ وعدہ بھی ضرور پورا ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے صحافیوں کے پورے معاملہ کو سننے کے بعد یقین دہانی کروائی کے صحافیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزا سراہی اور نازیبا زبان استعمال کرنے والوں اور ہتک آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی صحافیوں کی جانب سے فراہم کردہ مواد کی روشنی میں ایف آئی آر درج کر کے سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دھرنا ختم ہونے کے بعدیونین آف جر نلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر نے ضلع بھر کے صحافیوں کا سخت ترین گرمی میں رات گئے تک کامیاب دھرنا دینے پر شکریہ ادا کرنے کے علاوہ انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے آج ثابت کر دیا ہے کہ وہ ظلم کے خلاف آج بھی متحد ہیں اور یہ جنگ آئندہ بھی لڑتے رہیں گے دھرنا میں اظہار یکجہتی کے لیے آمد پر ضلع جہلم ویلی کی تمام سیاسی جماعتوں ،انجمن تاجران،سول سو سائٹی،طلباءسمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کا بھی دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس موقعہ پر بغیر کسی مفاد کے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے علاوہ ان کے کھانے ،پینے کا بندوبست کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں