سردار تنویر الیاس خان نے حکومتی شخصیات سمیت اہم شعبہ جات کے ماہرین کی محفل سجا دی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے ایک پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیے میں صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال ، صوبائی وزیر مواصلات پنجاب سردار آصف نکئی ،سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی ، فرخ حبیب ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے شریک ہوئے۔

عشائیے میں سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین ، وائس چانسلر ملتان یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی مینگو ریسرچ انسٹیوٹ کے ڈائیریکٹر صاحبان۔ بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد ، اعلی سول و فوجی حکام اور سینیر صحافیوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے ملک میں کرونا وباء میں کمی آنے کے بعد کاروباری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی جبکہ شرکاء تقریب نے سیاسی۔ حکومتی و دیگر تمام اہم معاملات پر اظہار خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں