پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں بڑٰی کمی

کراچی (نیوز ڈیسک ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق 7 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کم ہوئے جس کے بعد اُن کی مجموعی مالیت 19 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہ گئی ہے۔

اس کمی کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 12 ارب 46 کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب ڈالرز کے زر مبادلہ ذخائر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں