آزادی اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے،نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے چودہ اگست جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ کی دی ہوئی انعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے پاکستان کا وجود میں آناخاص طور پر بر صغیر کے مسلمانوں اور ملت اسلامیہ کے لیے کسی معجزے سے کم نہیں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم رحمتہ علیہ نے پاکستان کو بنا کر ملت اسلامیہ کو، ایک آزاد خود مختار مملکت دی جو اس وقت نہ صرف بر صغیر کے مسلمان بلکہ پوری امت مسلمہ کا محور و مرکز ہے

مسلم دشمن قوتوں کو ہمیشہ پاکستان سے شکایات رہی ہے کیونکہ مملکت پاکستان نے مسلمانوں کے دکھ درد میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا فلسطین کا مسلہ ہو یا مقبوضہ کشمیر کا پاکستان کا موقف واضح رہا مقبوضہ کشمیر سے جلد سیاہ بادل چھٹنے والے ہیں وہ دن دور نہیں جب پوری قوم سرینگر میں جشن آزادی منائے گی اہنے ایک جاری کردہ بیان میں جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ نے کہاکہ کے آج سے بہتر سال قبل ریاست جموں وکشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کر کے غازی ملت سردار ابراہیم خان نے یہ ثابت کیا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بننے والے پاکستان کا فیصلہ درست تھا

حضرت قائد اعظم کی فلاسفی اور نظریے کو سامنے رکھتے ہوئے کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی بات کی آج پوری دنیا میں ہندوتوا انتہاء پسند سوچ نے یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزم ہیں ہندوستان میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں مسلمانوں عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کا ہندوستان میں جینا محال ہو گیا ہے ہندوستان کی انتہاء پسند سوچ نے ایشا کے امن کو خطرے میں دھکیل دیا دنیا ہندوستان کے جنگی جنون پر خاموش تماشائی کا، کردار ادا، کر رہی ہے انھوں نے پاکستانی قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جشن آزادی کے اس پرمسرت موقع پر پوری کشمیری قوم آپ کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے

آزادی کی ان خوشیوں میں مقبوضہ کشمیر کے سوا کروڑ عوام کو ہندوستان کے جبر ظلم واستبداد سے چھڑانے کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں اپنی اخلاقی سفارتی سیاسی حمایت میں بھر پور ساتھ دیں اور دنیا کے سامنے ہندوستان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کریں مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں