بھارت کا یوم آزادی، دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے یوم آزادی پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم سی) کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد بھارتی انتظامیہ نے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا۔

کے ایم سی کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی کے ناقص انتظامات پراظہار برہمی

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کےلئے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ سری نگر سمیت دیگر تمام شہروں و علاقوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں انجمن تاجران کے رہنماو¿ں، وکلا اور سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں