ڈاکٹر فضیل عیاض قاسمی کی پیر علی رضا بخاری کے آستانے پر آمد،تعزیت و فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سجادہ نشین موہڑہ شریف ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان پیر ڈاکٹر فضیل عیاض قاسمی کی آستانہ عالیہ پیران بساہاں شریف آمد ہوئی جہاں انہوں نےممبر اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کے بہنوئی پیر سید احمد کبیر بخاری کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر فضیل عیاض قاسمی نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات کے پیش نظر اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے عوام اور مریدین اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ڈاکٹر فضیل عیاض قاسمی نے کہا کہ جہالت ملکی ترقی اور معاشرتی بہتری میں مشکلات پیدا کر رہی ہے انہوں نے مریدوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کودینی اور دنیاوی تعلیم دلائیں، اسلامی احکامات پر عمل کریں نماز روزہ حج زکواۃ اور ہمسایوں کے حقوق کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔ انہوں نے ملکی سالمیت و ترقی اورعوامی بھلائی کے لیے بھی خصوصی دعا کی

اپنا تبصرہ بھیجیں