کراچی میں محکمہ موسمیات کی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی میں آج محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بوندا باندی، ہلکی اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں